Sunday, September 8, 2024

نواز شریف آج بیلاروس کا تین روزہ دورہ کرینگے

نواز شریف آج بیلاروس کا تین روزہ دورہ کرینگے
August 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم محمد نواز شریف 3 روزہ دورے پر آج بیلا روس روانہ ہوں گے جہاں وہ بیلا روس کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس میں اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے .محمد نواز شریف کی  بیلا روس کی پارلیمنٹ اور  کونسل آف ری پبلک کے چئیرمینوں سے ملاقات بھی ہو گی۔ بیلا روس کی سٹیٹ یونیورسٹی   وزیر اعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی ۔ صدر بیلا روس اورنواز شریف پاک بیلا روس مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح بھی کریں گے ۔ جبکہ  دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ واضح رہےکہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا پہلا بیلاروس کا دورہ ہوگا ۔