Friday, April 19, 2024

نواز شریف 48 گھنٹوں میں علاج کے لیے برطانیہ جائیں گے، ڈاکٹر عدنان کا ٹویٹ

نواز شریف 48 گھنٹوں میں علاج کے لیے برطانیہ جائیں گے، ڈاکٹر عدنان کا ٹویٹ
November 17, 2019
لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا نواز شریف 48 گھنٹوں میں علاج کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ پیغام میں کہا ان کا سفر حالت بہتر ہونے سے مشروط ہے۔ نواز شریف تمام سہولیات اور میڈیکل اسٹاف سے آراستہ ائیر ایمبولینس میں سفر کریں گے۔ https://twitter.com/Dr_Khan/status/1195930431130161152 گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے انہیں علاج کیلئے چارہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی جس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور نوازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے جو قبول کر لی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اگر اس دوران نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو چار ہفتوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلےمیں لکھا شہبازشریف اور نوازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے اس لیے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔