Friday, March 29, 2024

نواز حکومت نے اپنے کارندے دہشتگردی کیلئے چھوڑ رکھےہیں : بلاول بھٹو

نواز حکومت نے اپنے کارندے دہشتگردی کیلئے چھوڑ رکھےہیں : بلاول بھٹو
March 13, 2017
لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے لاہور میں بابر بٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نوازحکومت نےاپنےکارندےدہشتگردی کیلئےچھوڑ رکھےہیں، شہیدبابربٹ کاقتل اورشوکت بسراپر حملہ ایک ہی سازش کاحصہ ہیں جبکہ خورشید شاہ اور آصفہ بھٹو نے بھی بابر بٹ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ کا قتل پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بابرسہیل بٹ کےقتل کی  جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کہتے ہیں نوازحکومت نےاپنےکارندےدہشتگردی کیلئےچھوڑرکھےہیں،شہیدبابربٹ کاقتل اورشوکت بسراپر حملہ ایک ہی سازش کاحصہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ورثاکی مرضی سےمقدمہ درج  کرکے ملزموں  کوگرفتارکرے،کارکنوں نےبرداشت کامظاہرہ چھوڑدیاتونوازحکومت کو بھاگناپڑیگا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی بابر بٹ کے قتل پر شدید برہم دکھائی دیئے اور پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  بابر بٹ کو گھر میں گھس کر شہیدکیا گیا ماڈل ٹاﺅن میں بھی قتل عام کیا گیا۔ دوسری جانب آصفہ بھٹونے اپنے ٹویٹ میں واقعہ کی مذمت کی ہےاورکہاہے کہ ہمیں ابھی بھی خاموش کرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نےبابربٹ کےقتل کی تحقیقات کامطالبہ بھی کیاہے۔