Sunday, September 8, 2024

نوابشاہ : پاک نیوی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور ریسکیوآپریشن جاری

نوابشاہ : پاک نیوی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور ریسکیوآپریشن جاری
August 11, 2015
نوابشاہ (92نیوز)پاکستان نیوی کے آپریشن ”مدد“ کے تحت نوابشاہ میں قائم ریلیف،ریسکیو اور طبی کیمپ کی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 700 سے زائد افراد کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کیں جبکہ  نوابشاہ میں قائم ریلیف کیمپ سے راشن بیگز کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ  بدین ، خیر پور، سکھر، پنوں عاقل، لاڑکانہ، رانی پور، اور گمبٹ میں تعینات پاکستان نیوی کی ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کی نقل مکانی میں تا حال مصروف عمل ہیں۔