Friday, April 19, 2024

نوابشاہ میں قدیم روایتی مچ کچہری کا انعقاد

نوابشاہ میں قدیم روایتی مچ کچہری کا انعقاد
January 30, 2020
نوابشاہ ( 92 نیوز) سندھ کی ثقافت اور قدیم مچ کچہری کا انعقاد نواب شاہ میں کیا گیا ، جہاں  سرد موسم کو انجوائے کرنے کیلئے  لوگوں کو گھلنے ملنے کا موقع ملتا ہے تو دل چھولینے والے موسیقی لطف دوبالا کردیتی ہے۔ نوابشاہ میں سجی سندھ کی قدیم اور منفرد مچ کچہری ، ٹھنڈ میں کپکپاتے نوابشاہ کے باسی ایک شاندار محفل کو انجوائے کرنے جمع ہیں ، مختلف گلوکاروں نے صوبے کی قدیم موسیقی سناکرشرکائے محفل کے دل موہ لیے ، الاؤ کے گرد موجود مسرور چہرے بھی پیچھے نہ رہے ، دل چھولینے والی گائیکی پر کھل کر داد دی۔ شرکاء کہتے ہیں انواع و اقسام کے کھانوں کے بعد گرما گرم چائے کے ساتھ سریلی دھنیں سرد موسم کی لمبی راتوں کو یادگار بنادیتی ہیں۔ مچھ کچہریاں ایک جانب لوگوں کو ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں تو دوسری جانب فنکاروں کو اپنے فن کے اظہار کا  پلیٹ فارم ملتا ہے۔