Wednesday, April 24, 2024

نوابشاہ میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ہو گئی

نوابشاہ میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ہو گئی
April 21, 2021

نوابشاہ ( 92 نیوز) سندھ کےضلع نوابشاہ میں سانپ کےکاٹنے کی ویکسین نایاب ہو گئی، ایک ماہ کےدوران سانپ کےکاٹنے سےتین افراد ویکسین نہ ملنےکےسبب انتقال کرگئے، گذشتہ روز عبدالوحید بروہی اسپتال میں تڑپتا رہالیکن ویکسین نہ ملی اور چند گھنٹوں بعد انتقال کرگیا ۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرپچوہوکے آبادئی ضلع میں سانپ تو ہیں لیکن ویکسین نہیں،  ایک ماہ میں بچے سمیت تین افراد سانپ کے کاٹنےکےبعد ویکسین نہ ملنے کےسبب انتقال کرگئے۔
پیپلز میڈیکل اسپتال میں کروڑوں روپے کا بجٹ ہے، لیکن اس کےباوجود مریض ڈاکٹروں کےسامنے تڑپ تڑپ کر جان دےرہے ہیں۔

گذشتہ روز نوجوان عبدالوحید بروہی کو سانپ نےکاٹ لیا ، اس کو پیپلزمیڈیکل اسپتال لایاگیا وہ درد سے تڑپتا رہالیکن ویکسین نہیں ملی۔چند گھنٹےتڑپنےکےبعد نوجوان اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔نوابشاہ والوں نےحکومت سےمطالبہ کیاہےکہ اسپتالوں میں ویکسین کا بندوبست کیاجائےتاکہ قیمتی زندگیاں بچائی جاسکیں۔