Wednesday, April 24, 2024

نوابشاہ سمیت متعدد اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پرسندھ ہائیکورٹ برہم

نوابشاہ سمیت متعدد اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پرسندھ ہائیکورٹ برہم
October 21, 2020
 سکھر (92 نیوز) سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت متعدد اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پرسندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں شہری کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جیکب آباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور سمیت دیگر اضلاع کے میونسپل افسران پیش ہوئے اور رپورٹ دی کہ آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا ہے تاہم عدالت میونسپل افسران پر برہم ہو گئی اور حکم دیا کہ آئندہ کوئی واقعہ پیش آیا تو متعلقہ میونسپل افسر ذمے دار ہو گا۔ عدالت نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کتے کے کاٹنے کے واقعات پر نظر رکھنے جبکہ میونسپل افسران کو ہر ہفتے عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔