Thursday, May 9, 2024

نوابشاہ، دوڑ، باندھی سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل نے فصلوں کا صفایا کر دیا

نوابشاہ، دوڑ، باندھی سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل نے فصلوں کا صفایا کر دیا
June 7, 2020
نوابشاہ (92 نیوز) نوابشاہ، دوڑ، باندھی، سکرنڈ اور قاضی احمد سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل نے فصلوں کا صفایا کر دیا، کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کے باوجود سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے وار بھی جاری ہیں، نوابشاہ ضلع بھر میں ٹڈی دل کے لشکر لہلہاتی فصلوں کو چٹ کر گئے، کپاس، گنا، جواراور دیگر فصلیں اجڑگئیں، کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ٹڈل دل کی یلغار سے پریشان کاشت کار اپنے طور پر فصلوں کو بچانے کیلئے ہرممکن کوششوں میں مصروف سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ ٹڈل دل نے شہروں میں بھی ڈیرے ڈال لیے ہیں، کاشتکاروں نے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔