Friday, April 19, 2024

نوابشاہ ، باردانہ کے حصول میں کسانوں کو مشکلات کا سامنا

نوابشاہ ، باردانہ کے حصول میں کسانوں کو مشکلات کا سامنا
April 10, 2019

نوابشاہ  ( 92 نیوز) نوابشاہ کی تحصیل دوڑ بانڈھی سمیت ضلع بھرمیں کسانوں کو گندم فروخت کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ،  سندھ حکومت گندم کے سرکاری مرکز قائم کرنے اور باردانہ فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔

نوابشاہ اورگردونواح میں گندم کی فصل تیار ہے ، کاشتکاروں نے فصل کی کٹائی بھی شروع کردی لیکن حکومت کی جانب سے گندم کے نرخ مقرر کئے گئے اور نہ ہی کاشتکاروں سے گندم خریدنے کے لیے سرکاری خریداری مراکز بنائے گئے نہ ہی باردانہ موجود ہے ، جس کے باعث نوابشاہ کے آبادگاروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت ہرسال گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کرتی ہے مگر من پسند اور بااثر زمینداروں کو باردانہ دیا جاتا ہے جس کے باعث غریب اور چھوٹے کسان سستے داموں عام مارکیٹ میں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔