Tuesday, May 21, 2024

نوابشاہ اسلحہ برآمدگی کیس، یوسف بارودی بارے اہم حقائق سامنے آگئے

نوابشاہ اسلحہ برآمدگی کیس، یوسف بارودی بارے اہم حقائق سامنے آگئے
October 13, 2019
نوابشاہ (92 نیوز) نوابشاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدگی کیس میںایم کیوایم لندن کے مفرور ٹارگٹ کلر یوسف بارودی کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آگئے، تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم بم بنانے کا ماہر تھا اور اس نے اپنی تنظیم کو غیر قانونی طور پر بھاری تعداد میں اسلحہ بھی سپلائی کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق یوسف عرف بارودی کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے اور بم بنانے میں مہارت کے باعث وہ بارودی کے نام سے مشہور ہوا۔ ملزم یوسف 1992 میں متحدہ کاسیکٹر انچارج بنا اور متعدد لوگوں کو ڈرا دھمکا کر لوگوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کرائی جبکہ ملزم نے پرنسپل ڈگری کالج نوابشاہ کو کئی لڑکوں کے داخلے کیلئے دھمکیاں دیں۔ تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ مفرور ملزم یوسف بارودی ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاسرغنہ رہ چکا ہے اور نوابشاہ میں اپنے اسلحے کی دکان سے ایم کیوایم لندن کے عسکری ونگ کے کے کارندوں کو غیر قانونی طور پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔