Wednesday, May 8, 2024

نواب ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے بچے کا ملزم گرفتار

نواب ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے بچے کا ملزم گرفتار
May 18, 2020

لاہور ( 92 نیوز)لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں گزشتہ دنوں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے دس سالہ بچے کا قاتل  گرفتار کرلیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس  کو جلد سے جلد ملزم  کو پکڑنے کی ہدایت کی تھی جس پر پولیس نے  ملزم کو آج گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نےاعتراف جرم کرلیا ہے ۔

دس سالہ  بچہ دوکان پر گیا مگر پھر واپس نہ آیا جب کہ  کچھ دیر بعد اس کی لاش قریب ہی زیر تعمیر گھر سے برآمد ہوئی تھی ، پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل  کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے  کہا کہ  گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے ،  ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم قانون کے مطابق سخت سزا کا حقدار ہے ۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  مقتول بچے کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، مقتول بچے کے خاندان کو انصاف دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔