Wednesday, April 24, 2024

    نوا زشریف کا ،را، کے خلاف اقوام متحدہ میں ثبوت پیش کرنا ضروری نہیں تھا :  یوسف رضا گیلانی

      نوا زشریف کا ،را، کے خلاف اقوام متحدہ میں ثبوت پیش کرنا ضروری نہیں تھا :  یوسف رضا گیلانی
November 29, 2015
ملتان(92نیوز)سا بق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلا نی نے کہا ہے کہ ضروری نہیں تھا کہ نواز شریف ہی را کے ملوث ہو نے کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کر تے ،ہو سکتا ہے کہ آر می چیف جنرل را حیل شریف نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران پیش کر دیئے ہوں ۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقہ لطیف آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے سید یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو مستقبل میں یوتھ کی نما ئندگی کریں گئے اور 18سال بعد عدالت نے سا بق صدر آصف علی زرداری کو بری کردیا ہے ۔ اس دوران بنا ئے جا نیوا لے نا جا ئز مقد مات اور ان کی عد لیہ میں سماعتوں پر قومی خزا نہ کا جوضیاع ہوا ہے اس کے ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے ۔ سا بق وزیر اعظم نے کہا کہ بلد یاتی انتخا بات سے پارلیمنٹ مضبوط اور مستحکم ہو گئی اور پارٹی سسٹم کے تحت انتخا بات نیا سسٹم ہے جو بہت مشکل ہے کیو نکہ یہ الیکشن گلی محلوں کی سیاست ہے ۔ سید یوسف رضا گیلا نی کا مز ید کہنا تھا کہ الیکشن کے موقع پر لو گوں کے جذ بات نہیں رو کے جا سکتے اور نہ ہی انتخا بی مہم ،ریلیوں کو رو کنا ممکن ہے ۔پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب میں 5دسمبر کو جن سیٹوں پر حصہ لے رہی ہے بھر پور کا میا بی حا صل کرے گئی ۔