Friday, May 3, 2024

نو منتخب رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے حلف اٹھالیا

نو منتخب رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے حلف اٹھالیا
June 3, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  نومنتخب رکن اسمبلی  شرمیلا  فاروقی نےحلف اٹھالیا، وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنےکےلئے فیس شیلڈ لگاکر آئی ۔وزیراعلی سندھ کوروناوائرس کی وجہ سےانتقال کرجانےوالےصوبائی وزیرمرتضی بلوچ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،اسپیکرسندھ اسمبلی سےشکوہ کیاکہ  مرتضی بلوچ کی انتقال کے سبب آج  نومنتخب رکن کی حلف برداری نہیں ہوناچاہےتھی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے آغاسراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ، نومنتخب رکن شرمیلا فاروقی فیس شیلڈ لگا کر اسمبلی آئیں ،اسپیکر نےان سےحلف  لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خطاب کے دوران مرتضی بلوچ کےذکر پرآبدیدہ  ہوگئے ، کہاکہ وہ ایک مخلص کارکن تھے،ہمیشہ ہنستےمسکراتےدیکھا۔

مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی کی روایات توڑنے پر اسپیکر سےشکوہ کردیا، کہاکہ رکن اسمبلی کےانتقال پر معمول کا ایجنڈامعطل ہوجاتاہے،  آج حلف برداری کرسندھ اسمبلی کی روایات کو ختم کردیاگیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نےکہاکہ کورونا ہمارے پیاروں کو ہم سے چھین رہاہے ، کورونا اللہ کی آزمائش ہے اس سےلڑنا نہیں ہے،بچنا ہے۔

اسمبلی نے مرتضی بلوچ کو خراج عقیدت   پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ، کہاکہ جان کی قربانی دینے والے فرنٹ لائن ورکرز کو سول ایوارڈ کےلیےنامزد کیاجائے ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس چار جون تک ملتوی کردیاگیا۔