Monday, September 16, 2024

نو منتخب ایم این ایز 13اگست کو حلف اٹھائیں گے،وزیراعظم کا انتخاب17 اگست کوہوگا

نو منتخب ایم این ایز 13اگست کو حلف اٹھائیں گے،وزیراعظم کا انتخاب17 اگست کوہوگا
August 11, 2018
اسلام آْبا د( 92 نیوز) قومی اسمبلی کے اولین اجلاس میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی آگئی ۔ نئے شیڈول کے مطابق 13 اگست کو صرف نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب15اگست کو کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا انتخاب 17اگست کو ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان بطوروزیراعظم عہدے کا حلف 18اگست کو اٹھائیں گے ۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کر لیا گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف نے جادوئی نمبر حاصل کرلیا ،اتحادیوں اور آزادارکان کی حمایت ملنے کے بعد ایم پی ایز کی تعداد 192 ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں سادہ اکثریت کیلئے 186 سیٹیں درکار ہوتی ہیں ، پی ٹی آئی کو 33 مخصوص نشستیں ملنے کے امکانات بھی روشن ہیں ۔