Wednesday, April 24, 2024

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی میڈیا ٹیم کا اعلان کر دیا

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی میڈیا ٹیم کا اعلان کر دیا
November 30, 2020

41 سالہ جین ساکی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری ہوں گی جو اس سے قبل کئی دیگر اہم عہدوں کے علاوہ سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔

جین ساکی کے علاوہ چھ دیگر خواتین کو بھی میڈیا ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے جن میں کیٹ بیڈنگفیلڈ کو وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے طور پر چنا گیا ہے جو حالیہ الیکشن میں جو بائیڈن کی ڈپٹی کمپین مینیجر تھیں۔

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مجھے وائٹ ہاؤس کی خواتین پر مشتمل کمیونیکیشن ٹیم کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قابل اور تجربہ کار خواتین اپنے کام میں ماہر ہیں اور ملک کے لیے بہتر ثابت ہوں گی۔