Thursday, March 28, 2024

نو شہرہ کی ننھی کلی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ پکڑا گیا

نو شہرہ کی ننھی کلی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ پکڑا گیا
January 1, 2019
نو شہرہ ( 92 نیوز ) نوشہرہ کی ننھی کلی کو نوچنے والا درندہ پکڑا گیا ، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی مناہل کا قاتل یاسرخان محلے کا ہی رہائشی نکلا ۔ ڈی آئی جی مردان محمد علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ڈی این اے کی مدد سے 21سالہ ملزم کو شناخت کیا ، ملزم نےبتایا کہ کپڑے دینے کےبہانے بچی کو ساتھ لے کر گیا ، زیادتی  کے بعد قتل کر کے لاش کو قبرستان مین پھینک دیا۔ ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ چالاک ملزم بچی کی نماز جنازہمیں بھی شریک ہوا ، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ ڈی آئی جی مردان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے دن رات کی محنت کے بعد  اندھے قتل کا سراغ تین روز میں لگایا۔