Thursday, May 9, 2024

نو شہرو فیروز میں زائرین کی بس کو حادثہ ، پانچ افراد جاں بحق

نو شہرو فیروز میں زائرین کی بس کو حادثہ ، پانچ افراد جاں بحق
October 16, 2019
نو شہرو فیروز ( 92 نیوز) نو شہرو فیروز  میں زائرین کی کوچ کو حادثہ پیش آگیا ،  جس میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو  اہلکاروں نے  زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا  جب کہ چار زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث  نواب شاہ منتقل کیا گیا ۔ مسافر کوچ  شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس  کی تقریبات سے واپسی پر  سکھر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث مورو کے قریب الٹ گئی ، ٹھٹھہ میں بھی قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔