Friday, April 26, 2024

نو جولائی کو اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہو گئے

نو جولائی کو اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہو گئے
July 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہو گیا۔ نو جولائی کو اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے 99 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ملنے سے ہوا ۔ پانچ جولائی کو اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7.08 ارب ڈالر رہ گئے تھے جس کی وجہ بیرونی قرض اور دیگر مدات میں ادائیگیاں تھیں ۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 لاکھ ڈالر اضافے سے 7.17 ارب ڈالر ہو گئے۔ مجموعی ذخائر 14 ارب 26 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔