Saturday, April 20, 2024

ننھے چیمپنزی کی محسنوں سے ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل

ننھے چیمپنزی کی محسنوں سے ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل
July 4, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز )ننھے چیمپنزی لمبانی کی اپنے محسنوں سے  جذباتی ملاقات  انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ۔ اس جوڑے نے ننھے چیمپنزی کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی ماں اسے لاوارث چھوڑ گئی تھی ، تھوڑا بڑا ہونے پر جوڑے نے اسے جنگلی حیات کی حفاظت کرنے والے ادارے کے سپرد کر دیا تھا۔ کچھ عرصے بعد جب  محسن اسے ملنے کیلئے  جنگلی حیات کی حفاظت کرنیوالے ادارے  کے پاس گئے اور چیمپئنزی دے ملے تو وہ انہیں بھولا نہیں بلکہ بچھڑے ہوئے  اپنوں کی طرح لپٹ گیا۔