Tuesday, April 16, 2024

ننھے پھولوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

ننھے پھولوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
August 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) ننھے پھولوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ لاہور، کراچی، ملتان ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں  ٹیمیں 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اکیس اضلاع میں چودہ ہزار 435 ٹیمیں پانچ سال تک عمر کے ساڑھے 45 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کےلئے سرگرم عمل ہیں۔ پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، مہم میں والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا ایس او پیز کے تحت پولیو مہم چھ روز تک جاری رہے گی۔ ادھر فیصل آباد میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا دن ہے ۔ چار روزہ مہم  کے پہلے دوروز کے دوران  95 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ، سو فیصد حدف کے تعاقب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خود پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ چار روز کے دوران  ضلع بھر کے 13 لاکھ 81 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،  اس سلسلہ میں اسپتالوں میں بھی فکسڈ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے ابتدائی تین دنوں میں  پولیو کے قطروں سے محروم رہنے والے بچوں کو مہم کے  دن بڑھا کر کیچپ اپ ڈے پر ٹارگٹ کیا جائے گا تاکہ سو فیصد حدف یقینی بنایا جا سکے۔ مہم اسی وقت کامیاب ہو گی جب ہر گھر اپنا دروازہ کھولے گا اور پولیو ٹٰیموں کے ساتھ سو فیصد تعاون کرے گا۔