Tuesday, May 21, 2024

ننھے شہداءکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا : وزیراعلیٰ پنجاب

ننھے شہداءکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا : وزیراعلیٰ پنجاب
December 16, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ ننھے شہداءکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کی پہلی برسی پر جاری ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے اساتذہ اور بچوں نے عظیم مقصد کےلئے اپنی جانیں قربان کیں‘ ان شہداءکے خون کے نتیجے پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک وجود کو پاک دھرتی سے ختم کرنے کے لیے اب فیصلہ کن جنگ جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہید بچوں کے خون کا قرض دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے اتارا جائے گا۔ یہ دن کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا‘ شہداءکی لازوال قرنیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔