Sunday, May 19, 2024

ننھی فرشتہ کی موت پر فردوس عاشق اور وفاقی وزیر علی محمد خان کی لواحقین سے تعزیت

ننھی فرشتہ کی موت پر فردوس عاشق اور وفاقی وزیر علی محمد خان کی لواحقین سے تعزیت
May 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ننھی فرشتہ کی موت پر ہر دل افسردہ ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اور وفاقی وزیرعلی محمد خان نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے ، ملزمان کو عبرتناک سزا دینگے ۔ قانون سازی میں بہتری کی ضرورت ہوئی تو کرینگے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی آڑ میں قومی سلامتی پر حملے افسوسناک ہیں۔ قومی سلامتی  کے اداروں کو بدنام اور داغدار کرنا ایک تکلیف دہ امر ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق بولیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہے۔ یہ سانحہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ بھی ہے۔ ہماری روایات کس حد تک گر چکی ہیں۔ بچیاں ہمارے معاشرے کے رویوں کے استحصال کا شکار ہورہی ہیں۔ فردوس عاشق نے کہا ہم نے اس نظام کو بھی مضبوط بنانا ہے، ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سدباب کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔