Saturday, May 18, 2024

ننھی فرشتہ کا قتل، پولیس حکام غفلت کے مرتکب قرار

ننھی فرشتہ کا قتل، پولیس حکام غفلت کے مرتکب قرار
May 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں ننھی فرشتہ کے زیادتی کے بعد قتل کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی جس میں پولیس حکام غفلت کے مرتکب قرار دیے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے نوٹس پر ڈی ایس پی معطل، ایس پی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ آئی جی اور ڈی آئی جی سے وضاحت طلب کر لی گئی جب کہ مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او اور تفتیشی کو گرفتارکر لیا گیا۔ ننھی فرشتہ کے زیادتی کے بعد قتل  کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی مذمت کی ، میجر جنرل  آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ  ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،پاک فوج ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ سینیٹرز شیری رحمان سراج الحق سمیت سیاسی رہنما  فرشتہ کے گھر پہنچے  اور تعزیت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بچی کے والد اور عزیز و اقارب اور  پولیس حکام  نے  ملاقات کی،اسپیکر اسد قیصر نے متاثرہ فیملی کوانصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام آباد میں  درندوں کا نشانہ بننے والی ننھی پری  "فرشتہ " سماج پر کئی سوال چھوڑے منوں مٹی تلے جا سوئی ہے ، فرشتہ کی ماں  انصاف کی منتظر ہے۔