Thursday, May 2, 2024

ننھی بسمہ کی موت نے پاکستانی حکمرانوں کے طرزعمل کاپول کھول دیا

ننھی بسمہ کی موت نے پاکستانی حکمرانوں کے طرزعمل کاپول کھول دیا
December 23, 2015
لاہور (92نیوز) ایک طرف پاکستانی سیاست دان ہیں جن کے وی آئی پی کلچر نے قوم کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ دوسری طرف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ہیں جو اسپتال میں احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر وارڈ میں داخل ہوئے تو ڈاکٹر انہیں ڈانٹ پلا کر باہر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وی آئی پی کلچر کی بھینٹ چڑھنے والی دس ماہ کی بسمہ کی موت نے پاکستانی حکمرانوں کے طرزعمل کاپول کھول کررکھ دیا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی صوبے کاوزیراعلیٰ ہو، وزیرہویاپھرکسی بھی پارٹی کا مرکزی رہنما۔ اسپتال کادورہ کرنا ہو کسی کے پاس تعزیت کے لیے جاناہویاپھرمعمول کی کوئی سیاسی سرگرمی ہو ان کے پروٹوکول دیکھنے کے قابل ہوتا ہے۔ اس دوران کئی بارمریضوں کی جانیں گئیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی۔ دوسری طرف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون ہیں جولندن کے ایک مقامی اسپتال میں گئے تومریضوں کی عیادت میں مصروف تھے کہ احتیاطی تدابیرنہ اپنانے پر۔ ایک سینئرسرجن نے برطانوی وزیراعظم کوخاطرمیں نہ لایا اور ڈیوڈکیمرون کوکھری کھری سنادیں۔ ڈیوڈکیمرون نے بھی معاملے کی سنجیدگی کااحساس کرتے ہوئے ڈاکٹرکی بات کابرامنانے کی بجائے اپنے افسروں سمیت وارڈسے نکل جانے کوترجیح دی۔