Monday, May 13, 2024

ننگے پاؤں آگ پر چلنے کے بعد بھی غریب گل زمان کی مشکلات کم نہ ہوئیں

ننگے پاؤں آگ پر چلنے کے بعد بھی غریب گل زمان کی مشکلات کم نہ ہوئیں
September 25, 2019
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان میں ننگے پاؤں آگ پر چلنے کے بعد بھی غریب گل زمان کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ میڈیا کو مؤقف دینے پر بااثر افراد نے گل زمان کو علاقہ بدر کردیا۔ بندوق چوری کے الزام میں ننگے پاؤں دہکتے انگاروں پر چلنے والے گل زمین پر بااثر افراد نے  زمین تنگ کر دی  ۔ میڈیا کو مؤقف دینے پر بااثر افراد نے گل زمان کو علاقہ بدر کردیا ۔ ماضی میں کوئی  مقدمہ نہ ہونے کے باوجود پولیس نے گل زمان کو عادی مجرم قرار دے دیا۔ نائنٹی ٹو نیو نے معاملہ اٹھایا تو پنجاب حکومت کے ترجمان اس علاقے کو بلوچستان کا حصہ قرار دیتے ہوئے جان چھرانے کی کوشش کرتے رہے تاہم بارڈر ملٹری پولیس نے پنجاب حکومت کے ترجمان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ  یہ واقعہ   کھرڑ بزدار پنجاب میں پیش آیا ۔ بارڈر ملٹری پولیس نے گل زمان کو آگ پر چلانے کے 3 ذمہ داروں کو گرفتار بھی کر لیا ہے ۔