Tuesday, April 16, 2024

ننگرہار، طالبان فورسز اور داعش میں جھڑپیں، 2 خودکش خواتین بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

ننگرہار، طالبان فورسز اور داعش میں جھڑپیں، 2 خودکش خواتین بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
November 30, 2021 ویب ڈیسک

ننگرہار (92 نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان فورسز اور دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ننگرہار میں طالبان فورسز اور داعش کے مابین جھڑپوں کے دوران مرنے والوں میں 2 خودکش خواتین بمبار بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑایا، آپریشن کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عطا الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔