Thursday, May 9, 2024

ننگرہار، جامع مسجد دھماکا میں جاں بحق نمازیوں کی تعداد 63 ہو گئی

ننگرہار، جامع مسجد دھماکا میں جاں بحق نمازیوں کی تعداد 63 ہو گئی
October 19, 2019
ننگرہار (92 نیوز) افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع حسکہ مینا کی جامع مسجد میں زور دار دھماکا میں جاں بحق ہونے والے نمازیوں کی تعداد 63 ہو گئی۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد سے 50 کلومیٹر دور واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کےدوران دھماکہ ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ کئی نمازی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،، درجنوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں۔ فی الحال کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔