Saturday, April 20, 2024

ننکانہ صاحب،شہبازشریف کے جلسے کیلئے دکانیں زبردستی بند کرا دی گئیں

ننکانہ صاحب،شہبازشریف کے جلسے کیلئے دکانیں زبردستی بند کرا دی گئیں
July 9, 2018
ننکانہ ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ننکانہ صاحب میں جلسے کیلئے غلہ منڈی کی دکانیں زبردستی بند کروا دی گئیں ۔ جبراً دکانیں بند کروانے سے کاروباری سر گرمیاں معطل ہو کررہ گئیں ، دوسری جانب پولیس  غیر جانب داری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے  سابق صوبائی حکمرانوں کو پروٹول دینے  کی عادت سے باز نہ آئی ۔ شہباز شریف کے جلسے میں ڈائس پنڈال تک لانے کیلئے پولیس کی سرکاری گاڑی استعمال کی گئی ۔ چینل 92 نیوز پہلے ہی ہمدرد پولیس افسران  کی شہباز شریف  سے متعلق  جانبداری  کی  خبر ناظرین تک  پہنچا چکا ہے ۔