Friday, April 26, 2024

ننکانہ صاحب : گھر میں آتشزدگی سے ماں اور تین بچے جھلس کر جاں بحق

ننکانہ صاحب : گھر میں آتشزدگی سے ماں اور تین بچے جھلس کر جاں بحق
November 26, 2016

ننکانہ صاحب (92نیوز) ننکانہ صاحب کے دیہی علاقے میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اور تین بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ہولناک سانحے پر علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں آگ کے شعلوں نے چار قیمتی جانوں کو نگل لیا۔ ماں اور تین بچوں کی المناک موت نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا۔ پورا گھر اجڑنے پر ہر دل سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

آگ لگنے کا واقعہ موڑکھنڈا کے نزدیک واقع گاو¿ں ملکاں وال میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی گیس سلنڈر میں لیکج کی وجہ سے ہوئی اور تیزی سے پھیلنے والی آگ نے خاتون‘ اس کی بیٹی اور دو بیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس اور امدادیہ ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں کو قبضے میں لیکر سول اسپتال منتقل کر دیا۔