Wednesday, April 24, 2024

ننکانہ صاحب: پاکستانی طبی کانفرنس ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ٹی ایم اے ہال میں سیمینار، نمایاں کارکردگی پر اطبا میں ایوارڈز تقسیم

ننکانہ صاحب: پاکستانی طبی کانفرنس ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ٹی ایم اے ہال میں سیمینار، نمایاں کارکردگی پر اطبا میں ایوارڈز تقسیم
December 30, 2015
ننکانہ صاحب (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان طبی کانفرنس ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ٹی ایم اے ہال میں سیمینار کا انعقاد۔ مقررین کا کہنا ہے کہ دیسی طریقہ علاج نہ صرف سستا ہے بلکہ اس کےمضر اثرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جڑی بوٹیوں سے بیماریوں کا علاج سنت نبوی ﷺ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک بھر کے اطبا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ پاکستان طبی کانفرنس اطبا کے حقوق اور ان کےمسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیمینار کےاختتام پر نمایاں کارکردگی پر اطبا میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔ سیمینارمیں پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی جنرل سیکرٹری حکیم منصور العزیز، حکیم حافظ محمد یونس اور حکیم محمد احمد سلیمی سمیت ضلع بھر سے حکیموں نے شرکت کی۔