Saturday, April 20, 2024

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات جاری

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات جاری
November 23, 2018
ننکانہ صاحب (92 نیوز) ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 549 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں جاری ہیں۔سکھ یاتری پاکستان کی مہمان نوازی پر خوش  دکھائی دے رہے ہیں۔ تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی شرکت ہو رہی ہے۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری آج گوردوارہ سچا سودا کی یاترا کے لئے  فاروق آباد جائیں گے ۔ سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد شام کو واپس گوردوارہ جنم استھان آ جائیں گے۔ بابا گورونانک کےجنم دن کی  تقریبات کا مرکزی پروگرام آک ہو گا ۔ گوردوارہ جنم استھان سے گوردوارہ کیاراہ صاحب تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستان پہنچنے والے سکھ یاتریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ،وہ اعلیٰ مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کے مشکور دکھائی دیتے ہیں۔ ادھر بابا گرونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات کےسلسلہ میں سکھ یاتری سچا سوداشیخوپورہ پہنچ گئے۔ 1600 سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں ننکانہ صاحب سے سچا سودا لایا گیا۔