Sunday, September 8, 2024

ننکانہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک

ننکانہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک
March 13, 2016
ننکانہ (92نیوز) ننکانہ کے علاقے میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن شاہ کوٹ کے علاقے میں سات سے آٹھ دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس کے بعد دہشت گردوں اور کاونٹر ٹیررازم فورس کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ انتہائی خطرناک اور مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دو موٹر سائیکل، بارودی مواد، اسلحہ، گولیاں اور ایک بیگ بھی برآمد ہوا۔