Monday, September 16, 2024

ننکانہ : دریائے راوی میں ڈوبنےوالی کشتی تومل گئی تاہم کوئی مسافر نہ مل سکا

ننکانہ : دریائے راوی میں ڈوبنےوالی کشتی تومل گئی تاہم کوئی مسافر نہ مل سکا
February 3, 2017
ننکانہ(92نیوز)دریائےراوی میں ننکانہ صاحب کےقریب  ڈوبنےوالی کشتی تومل گئی لیکن ریسکیو آپریشن کےدوران ایک بھی مسافرنہیں مل سکا۔اندھیراہونےکےباعث اب امدادی کارروائیاں کل کی جائیں گی۔ تفصیلات کےمطابق دریامیں کشتی الٹنےسےلاپتہ  ہونےوالےمسافروں کاکوئی سراغ نہ ملا۔ریسکیواہلکارکئی گھنٹےکارروائیاں کرتےرہےلیکن  انہیں  ملی بھی توصرف ڈوبنےوالی بدقسمت کشتی اوردو موٹرسائیکلیں۔ ریسکیوآپریشن کےانچارج  نےمیڈیاکوبتایاکہ جتنے لوگ ڈوبنے کی اطلاع ہے،ریسکیو آپریشن کے بعد ایسا لگ نہیں رہا،کشتیوں کے ذریعے ڈوبنے والوں کی تلاش جاری رہےگی ،ادھرعینی  شاہدین کاکہناتھاکہ کشتی میں گنجائش سےزیادہ مسافرسوارتھے۔ جمعہ کی دوپہردریائےراوی میں  ننکانہ صاحب کےقریب  بڑی کشتی گنجائش سےزیادہ  مسافر سوارہونے کی وجہ سے الٹ گئی تھی۔جس سےخواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد لاپتہ ہوگئےتھے۔