Friday, May 17, 2024

نندی پورپاور پروجیکٹ تاخیر کیس میں بابر اعوان کی بریت کو نیب نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

نندی پورپاور پروجیکٹ تاخیر کیس میں بابر اعوان کی بریت کو نیب نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا
June 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نندی پورپاور پروجیکٹ تاخیر کیس میں بابر اعوان کی بریت کو نیب نے  چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ احتساب عدالت کا تحریری فیصلہ ملتے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے احتساب عدالت کا فیصلہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر دوملزمان کو بری کیا گیا۔ تحریری فیصلہ ملتے ہی فیصلے میں موجود قانونی سقم کی روشنی میں اپیل تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ کیانی کی بریت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 25 جون کو بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض  کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا تھا جبکہ  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، ڈاکڑ ریاض محمود اور شمائلہ محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے  انکے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔