Monday, September 16, 2024

نندی پور پاور ہاﺅس بند ہونے سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

نندی پور پاور ہاﺅس بند ہونے سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا
August 12, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) نندی پور پاور ہاوس بند ہونے سے ملک میں بجلی کا بحران ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرگیا۔ شارٹ فال بڑھنے سے پنجاب میں جبری لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور ہاوس ایک مرتبہ پھر بند ہوگیا ہے جس کے بعد چار سو تین میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ منگلاپاور ہاوس سے پانی کا اخراج بھی پچاس فیصدکم کردیاگیا ہے جبکہ منگلاسے بجلی کی پیداوار بھی پانچ سو پچاس میگاواٹ کم ہو گئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث پنجاب بھر کی صنعتوں کو ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام خودمختارفیڈرز پر روزانہ چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی۔ گزشتہ روزبھی جبری لوڈشیڈنگ کی گئی اور متعددگرڈ سٹیشن کئی گھنٹے بند رکھے گئے۔ لیسکوسمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے وزارت پانی وبجلی کوذمہ دار قراردےدیا ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق وزارت پانی وبجلی انہیں کوٹے سے کم بجلی دے رہی ہے۔ صورتحال اس وقت بہتر ہوگی جب بند کئے گئے پاور پلانٹ چلیں گے۔