Thursday, April 25, 2024

نندی پور پاور پلانٹ ایک بار پھر بند ،کروڑوں کا نقصان ہونے لگا  

نندی پور پاور پلانٹ ایک بار پھر بند ،کروڑوں کا نقصان ہونے لگا  
November 23, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)نندی پورپاور پلانٹ ایک بار پھر ٹھپ، گزشتہ ایک ماہ سے ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔

تفصیلا تکےمطابق 31 مئی 2014 نندی پور پلانٹ کا افتتاح بڑی دھوم دھام سے کیا گیا۔ دعویٰ  کیا گیا کہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جانے والا پاور پلانٹ بجلی کے بحران میں کمی کا سبب بنے گا۔ لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے۔ 58 ارب روپے سے مکمل ہونے والا نندی پور پاور پلانٹ افتتاح کے بعد صرف 5 دن ہی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کر سکا۔ جبکہ ڈھائی سال میں صرف 20 فیصد بجلی پیدا کرتا رہا۔ دعویٰ  تو یہ بھی کیا گیا تھا کہ نندی پور سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی سستی ہو گی۔ نیپرا نے نندی پور کا ٹیرف ساڑھے 4 روپے فی یونٹ مقرر کیا لیکن حقائق اس سے برعکس رہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ گزشتہ ایک ماہ سے مکمل طور پر بند ہے پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ چلتا ہے تو مہنگی بجلی پیدا کرتا ہے ورنہ بند رہتا ہے۔ وزارت پانی و بجلی جو ایک ماہ سے پر اسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے تھی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پلانٹ سالانہ مرمت کے لیے بند کیا گیا جو 12 دن مزید بند رہے گا۔