Wednesday, April 24, 2024

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس،بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس،بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر
May 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر بارے ریفرنس  میں  بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ پھر مؤخر ہو گیا۔ جج احتساب عدالت ارشد ملک کی رخصت کے باعث آج بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا ،بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 15 مئی کو سنایا جائے گا۔ نندی پور پاور  کیس میں بابر اعوان  اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف  سمیت 7 ملزموں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کے دور کے وزیر قانون  بابر اعوان  اور وزیر اعظم راجہ  سمیت تمام ملزموں نے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں  صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ملزمان پر فرد جرم پڑھ کر سنائی تھی کہ نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کے باعث قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا ، آپ نے جان بوجھ کر منصوبے میں تاخیر کی۔