Thursday, April 25, 2024

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس سے بابر اعوان کو بری کر دیا گیا

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس سے بابر اعوان کو بری کر دیا گیا
June 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نندی پور پاور پراجیکٹ تاخیر کے نیب ریفرنس سے بابر اعوان کو بری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے بابر اعوان اور ریاض کیانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بری کر دیا ۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تین ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ نندی پور پروجیکٹ تاخیر ریفرنس میں نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ بابر اعوان نے بری ہونے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔ احتساب عدالت نے دیگر پانچوں ملزمان کیخلاف ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہادتیں ریکارڈ کرکے عدالت ریفرنس کا فیصلہ کرے گی۔