Friday, March 29, 2024

نندی پور پاور پراجیکٹ تاخیری ریفرنس ، بابراعوان نے دوبارہ بریت کی درخواست دائر کر دی

نندی پور پاور پراجیکٹ تاخیری ریفرنس ، بابراعوان نے دوبارہ بریت کی درخواست دائر کر دی
April 19, 2019

 اسلام اباد (92 نیوز) نندی پور پاور پراجیکٹ تاخیری ریفرنس میں ملزم بابر اعوان نے یوٹرن لے لیا اور دوبارہ بریت کی درخواست دائر کر دی۔

 نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کے الزام میں احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

وزارت قانون کے سیکشن آفیسر تنویر برلاس کا بیان قلمبند کیا گیا اور جرح بھی مکمل پو گئی۔

 گواہ کی پیش کردہ دستاویزات پر وکلاء  صفائی نے اعتراض عائد کر دیا جس میں موقف اپنایا کہ گواہ نے خود یہ دستاویزات تیار کیں نہ ان کی موجودگی میں تیار ہوئیں۔

 جج ارشد ملک اور گواہ کے درمیان دلچسب مکالمہ بھی ہوا۔ تنویر برلاس نے کہا میں پہلی بار گواہی دینے آیا ہوں اس لئے ٹھیک سے نہیں بولا جا رہا جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ زندگی میں بہت سے کام پہلی بار ہوتے ہیں۔ شادی بھی زندگی میں پہلی بار ہوتی ہے، کیا پہلی بار ہونے والی شادی سے انکار کیا؟ پہلی بار گواہی کوئی بہانہ نہیں، ٹھیک سے گواہی دیں۔

 دوران سماعت ملزم بابر اعوان نے یوٹرن لے لیا اور بریت کی درخواست دوبارہ دائر کر دی۔

 نندی پور ریفرنس میں ابتک تین گواہوں کے بیان قلمبند ہو چکے ہیں ۔ عدالت نے استغاثہ کو مذید گواہان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔