Friday, April 26, 2024

نندی پور سمیت متعدد پاور پلانٹس سالانہ نہربندی سے پہلے مرمت کیلئے بند، پن بجلی کی پیداوار انتہائی کم

نندی پور سمیت متعدد پاور پلانٹس سالانہ نہربندی سے پہلے مرمت کیلئے بند، پن بجلی کی پیداوار انتہائی کم
November 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نندی پور سمیت متعدد پاور پلانٹس مرمت کے لیے بند کر دیئے گئے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ پاور پلانٹس سالانہ مرمت کے باعث بند کیے گئے ہیں جس کے باعث سسٹم سے دو سے اڑھائی ہزار میگاواٹ بجلی نکل گئی ہے۔ سالانہ نہر بندی سے پہلے پاور پلانٹس کی مرمت بھی  کی جا رہی ہے۔ سالانہ نہر بندی کے دوران پن بجلی کی پیداوار انتہائی کم رہ جائے گی۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق اس مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے نہربندی سے پہلے ہی مرمت کی جا رہی ہے۔