Friday, April 26, 2024

نندی پور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

نندی پور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد
March 18, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) نندی پور ریفرنس  میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستردکر دی گئی ، احتساب عدالت  نے  محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ سابق وزیراعظم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی استدعا کی تھی، شریک ملزمان شمائلہ محمود ، ریاض کیانی اور مسعودچشتی کی ضمانت کی  درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں ۔ احتساب  کے جج اعظم خان نے محفوظ کیا گیا  فیصلہ سنا یا ۔