Wednesday, April 24, 2024

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ پھر موخر

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ پھر موخر
May 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ نندی پور ریفرنس  میں  بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ عدالت نے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں سننے کا بھی فیصلہ کر لیا جب کہ   جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ عید کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا  ، ریفرنس میں  سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنایا جاسکا، بریت کی دیگر درخواستوں پربھی سماعت نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریمارکس دئیے کہ عید کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں، آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر بحث مکمل ہو جائے تو اکٹھے فیصلہ سنائیں گے۔ پیشی کے بعد پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان اپوزیشن کی افطار پارٹی پر تنقید کرنا نہ بھولے ۔ عدالت نے 31 مئی کو بریت کی تمام درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔