Friday, May 17, 2024

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کیخلاف نیب اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کیخلاف نیب اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
October 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور جسٹس  ریٹائرڈ ریاض کیانی کے خلاف نیب اپیلوں پر فیصلہ محفوظ  کر لیا گیا ، عدالت نے سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی کی اپیل پر  بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کیخلاف نیب اپیلوں  پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکور ٹ نے ریمارکس دیے کہ ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ شائد فائل چھپا دی اور رائے ہی نہیں دی،یہاں تو قانونی رائے دے دی گئی کہ معاہدوں کے بعد رائے نہیں دی جا سکتی۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ لاء ڈویژن سے معاہدوں میں ترمیم سے قبل رائے لے لیتے، کیا چین سے ای میل کے ذریعے لاء منسٹری سے رابطہ نہیں کیا جا سکتا تھا، صرف وزارت قانون سے رائے لینے کے لئے متعلقہ وزارت نے اتنے عرصے تک اہم منصوبہ روکے رکھا۔