Tuesday, May 21, 2024

نندی پور ریفرنس ، بابر اعوان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

نندی پور ریفرنس ، بابر اعوان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ
February 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ نندی پور ریفرنس میں بابر عوان  نےجواب الجواب دلائل مکمل کئے ۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ  بابر اعوان پبلک آفس ہولڈر تھے ، بااختیار تھے ، ان کی درخواست بریت ناقابل سماعت ہے  لہذا مسترد کی جائے ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ 20 فروری کو سنایا جائے گا ۔ ابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ کوئی ثبوت نہیں کہ میری وجہ سے نندی پور منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔