Thursday, April 25, 2024

نندی پور اسکینڈل میں بابر اعوان نیب کے سامنے پیش ،3گھنٹے تک تفتیش کی گئی

نندی پور اسکینڈل میں بابر اعوان نیب کے سامنے پیش ،3گھنٹے تک تفتیش کی گئی
September 1, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) نندی پور اسکینڈل میں حکومتی مشیر نیب دفتر میں پیش ،رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان سے نیب پنڈی میں 3 گھنٹے تک تفتیش کی گئی ۔ نندی پور سکینڈل میں حکومتی مشیر بابر اعوان نیب طلبی پر پیش  ہو گئے ، ذرائع وزارت پارلیمانی امور کے مطابق گزشتہ روز مشیر حکومت بابر اعوان سے نیب پنڈی میں 3 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی ۔ دوران تفتیش بابر اعوان سے پوچھا گیا کہ پیپلزپارٹی دور کے وزیر قانون کی حیثیت سے نندی پور منصوبے میں تاخیر کے آپ ذمہ دار ہیں؟، منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ بابر اعوان نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ، ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور مولا بخش چانڈیو بھی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں ۔