Saturday, April 20, 2024

نمک کی کان میں دھواں بھرنے سے 19 مزدور بے ہوش

نمک کی کان میں دھواں بھرنے سے 19 مزدور بے ہوش
October 26, 2019
میانوالی ( 92 نیوز) میانوالی میں نمک کی کان میں دھواں بھر جانے سے 19 مزدور بے ہوش ہو گئے ، متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ میانوالی کے علاقے کالا باغ میں کان کنی کے دوران نمک کی کان میں بارود پھٹنے سے 19 مزدوروں کی حالت غیرہوگئی، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھوئیں سے بیہوش ہونے والے تمام مزدوروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ۔ اسپتال میں زیر علاج  افراد میں  سے دو کی حالت تشویشناک ہے، مزدوروں کا کہنا تھا کہ کان کنی کے دوران حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث اس سے قبل بھی متعدد حادثات رونما ہو چکے مگر حکام کے کانوں پر کبھی جوں تک نہیں رینگی۔