Monday, May 13, 2024

نمرتا ہلاکت کیس، ہاسٹل کے 3 ملازمین برطرف، 3 معطل

نمرتا ہلاکت کیس، ہاسٹل کے 3 ملازمین برطرف، 3 معطل
September 20, 2019
لاڑکانہ (92 نیوز) نمرتا ہلاکت کیس میں ہاسٹل کے 3ملازمین نوکریوں سے برطرف جبکہ 3معطل کردئیے گئے، معطل ہونے والوں میں سینئرکلرک حسین شاہ، جونیئرکلرک روزینہ اورچوکیدارخان محمد شامل ہیں، برطرف ہونےوالوں میں گرلزہاسٹل کی فیملی وارڈن اسما،حسینہ،نادیہ شامل ہیں۔ [caption id="attachment_241549" align="alignnone" width="500"]نمرتا ہلاکت کیس،ہاسٹل، 3ملازمین برطرف، 3معطل،لاڑکانہ،92 نیوز نمرتا ہلاکت کیس، ہاسٹل کے 3 ملازمین برطرف، 3 معطل[/caption] دوسری جانب زیرحراست مہران ابڑو اورعلی شان کے موبائل فرانزک تجزیے کیلئے ایف آئی اے کوبھجوا دیے،، ایس پی لیگل برانچ فاروق بھٹونے ایف آئی اے کو ڈیلیٹ میسیجز رکور کرنے کی درخواست کی ہے۔ ادھر نمرتا کی ہاسٹل میں پراسرار موت کے خلاف سندھ کےدارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ، کراچی میں ڈاوئو یونیورسٹی کے طلبہ اور ڈاکٹرز نے احتجاج اور روزانہ پریس کلب اور تین تلوار پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے طلبہ بھی وی سی اور انتظامیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ،طلبہ نے وائس چانسلر عطاا لرحمن کے خلاف نعرے لگائے ،عہدے سے ہٹا کر شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گھوٹکی میں ہندو برادری نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں تاجر،سیاسی وسماجی رہنمائوں اور شہریوں نے شرکت کی، خانپورمہر میں اسکول کے بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹھٹھہ میں سندھ یونیورسٹی کیمپس کے طلبا کا ڈاکٹر نمرتا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ خیرپورمیں بھی ہندو برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔