Sunday, May 12, 2024

نمرتا ہلاکت کیس ، ایف آئی اے کی رپورٹ پولیس کو موصول

نمرتا ہلاکت کیس ، ایف آئی اے کی رپورٹ پولیس کو موصول
September 25, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) نمرتا ہلاکت کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ، ذرائع کے مطابق نمرتا آخری وقت تک مہران ابڑو سے رابطے میں تھی ۔ ذرائع کے مطابق مہران ابڑو اور نمرتا کے درمیان چپقلش کا ریکارڈ بھی مل گیا، نمرتا اور مہران ابڑو میں شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی،مہران ابڑو نے جو پیغامات ڈیلیٹ  کیے ان کا ریکارڈ بھی مل گیا۔ ریکارڈ کی روشنی میں پولیس نے  مہران ابڑو کا دوبارہ بیان لینے کافیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل  بینک اسٹیٹمنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئیں  جس پر  تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نمرتا ہلاکت کیس میں نمرتا کی  سہیلی گیتا کا بیان بھی سامنے آیا  جس نے کہا کہ جب ہم کمرے میں داخل ہوئے تو نمرتا بستر پر پری ہوئی تھی ، بازو مڑے ہوئے تھے ، دوپٹہ گلے میں تھا  ، نبض ٹٹولی تو چل رہی تھی ، نمرتا کو پہلے فون کیا لیکن  کوئی جواب نہیں ملا جس پر دروازہ کھٹکھٹایا ، نہ کھولنے پر روشن دان سے جھانکا تو نمرتا بستر پر  پڑی تھی ۔

نمرتا ہلاکت کیس، ہاسٹل کے 3 ملازمین برطرف، 3 معطل

نمرتا ہلاکت کیس میں نمرتا کے اے ٹی ایم  کارڈ سے مہران کی  بہنوں کے بھی شاپنگ کرنے کا انکشاف ہوا تھا ۔منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں  نمرتا مہران کی بہنوں  باکھ اور کومل کو شاپنگ کرواتی بھی نظر آئی ۔

بلاول نے حکومت کے خاتمے کیلئے جنوری کی ڈیڈ لائن دیدی

مہران ابڑو بھی پولیس  کو دیے بیان میں نمرتا سے جذباتی لگاؤ کا اظہار کر چکاہے ۔  بیان میں اس کا کہنا تھا کہ نمرتا کے ساتھ  چارسال قبل دوستی ہوئی ،  نمرتا شادی کرنا چاہتی تھی،اس نے منع کردیا ۔ نمرتا  نے ایک پروفیسر سے بھی مشورہ کیا تھا ،موت  کی اطلاع دوستوں سے ملی ،ادھر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔