Thursday, March 28, 2024

نمرتا کے والدین کا مقدمہ درج کرانے سے انکار

نمرتا کے والدین کا مقدمہ درج کرانے سے انکار
September 22, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) نمرتا نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا۔۔کیس میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔ نمرتا کے والدین  نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا۔ میڈیکل کی طالبہ نمرتا نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا ، کیس میں کوئی بھی پیشرفت نہ ہو سکی۔ نمرتا کے والدین بھی مقدمہ درج کرانے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔ ایس ایس پی  لاڑکانہ مسعود بنگش نے نمرتا کے لواحقین کو اپنے پاس بلا کر ملاقات کی  ، ایس ایس پی نے نمرتا کی پراسرار موت پر مقدمہ درج کروانے کا کہا تو ورثا نے ایف آئی آر کٹوانے سے انکار کردیا۔ پولیس  نے دعویٰ کیا ہے کہ نمرتا کیس کی  80 فیصد تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ کیمیکل ایگزامینیشن کی رپورٹ ملتے ہی کارروائی شروع ہو جائے گی ۔ نمرتا کی ہلاکت کیخلا ف سندھ کےمختلف شہروں میں تاجروں، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی نے آج بھی مظاہرے کیے ۔تھرپارکر،کھپرو،جام نواز علی ،گھوٹکی ، خان پورمہر  اور ٹنڈوالہ یار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔