Sunday, September 8, 2024

نمرتا کیس ، ساتھی طالبعلم مہران ابڑو کا دوستی کا اعتراف

نمرتا کیس ، ساتھی طالبعلم مہران ابڑو کا دوستی کا اعتراف
September 19, 2019
گھوٹکی ( 92 نیوز) طالبہ نمرتا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، ساتھی طالبعلم مہران ابڑو کاپولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ نمرتا کے ساتھ  چارسال قبل دوستی ہوئی ،  نمرتا شادی کرنا چاہتی تھی،اس نے منع کردیا ۔ نمرتا  نے ایک پروفیسر سے بھی مشورہ کیا تھا ،موت  کی اطلاع دوستوں سے ملی ،ادھر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ نمرتا  کی ہاسٹل میں پراسرار موت کے خلاف سندھ کےدارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ، کراچی میں ڈاوؤ یونیورسٹی کے طلبہ اور ڈاکٹرز نے احتجاج اور  روزانہ پریس کلب اور تین تلوار پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے طلبہ بھی وی سی اور انتظامیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ،طلبہ نے  وائس چانسلر عطاا لرحمٰن کے خلاف نعرے لگائے ،عہدے سے ہٹا کر شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گھوٹکی میں ہندو برادری نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں  تاجر،سیاسی وسماجی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی ، خانپورمہر میں اسکول کے  بچوں  نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹھٹھہ میں سندھ یونیورسٹی کیمپس کے طلبا کا ڈاکٹر نمرتا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا ۔ خیرپورمیں  بھی ہندو برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔